منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

شبھمن گل اور سارہ ٹنڈولکر نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر شبھمن گل اور سارہ ٹنڈولکر نے انسٹاگرام  پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔

کرکٹر شبھمن گل اور سارہ ٹنڈولکر نے کبھی اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی لیکن ان کے درمیان تعلقات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔

حال ہی میں دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالوکیا جس کے بعد قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔

ایک وقت میں ایک ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سچن ٹنڈولکر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ کی شبمن گل سے منگنی ہو رہی ہے۔

بعد ازاں یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی لیکن اس سے مداحوں کے دلوں میں پھر ایک امید نے جنم لیا۔

سارہ سب سے زیادہ اپنے والد سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہونے کے باعث پہچانی جاتی ہیں، 1997 میں پیدا ہونے والی سارہ نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے تعلیم حاصل کی، جبکہ یونیورسٹی کالج لندن سے ایم ایس سی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

سارہ نے 2021 میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا، جہاں انہوں نے ایک مقامی برانڈ کے لیے ایک اشتہاری مہم میں شرکت کی۔

سارہ ٹنڈولکر سوشل میڈیا پر خاصی فعال ہیں، جہاں وہ اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ، اور ذاتی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی ہیں۔

ان کی پوسٹس میں فیشن، سفر اور مختلف برانڈز کے ساتھ اشتراک شامل ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں