اداکارہ سنتیا مارشل نے ماہرہ خان کے موازنہ کیے جانے پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ ماہرہ اور میں جب بھی ملتے ہیں تو لگتا ہے کہ بچھڑی بہنیں مل گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیس کٹ اور ہونٹ کچھ ایسے ہیں جس کی وجہ سے ایسا لگتا ہے اور تصاویر میں تو بہت زیادہ مماثلت دکھائی دیتی ہے۔
سامعین میں سے ایک خاتون نے سوال کیا کہ ماڈلنگ کا شعبہ کیوں چھوڑ دیا۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ ماڈلنگ اس لیے چھوڑی کیونکہ میں بور ہوگئی تھی، میں نے بیس سال ماڈلنگ کی ہے اور یہ بہت زیادہ ہوتے ہیں تو دوسروں کو بھی موقع ملنا چاہیے۔
اداکارہ نے بتایا کہ 2000 میں ماڈلنگ شروع کی تھی اور پھر اصرار پر 2020 میں ماڈلنگ کی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں سنتیا مارشل نے کہا کہ ہمارے یہاں خواتین شادی کے بعد اپنی دیکھ بھال چھوڑ دیتی ہیں لیکن انہیں اپنے بڑھاپے کے لیے تو ورک آؤٹ کرنا چاہیے، میں اب یہ سوچ کر جم جارہی ہوں کہ اسٹرینتھ مضبوط ہو۔
واضح رہے کہ سنیتا مارشل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی کاسٹ میں ان کے شوہر حسن احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود بھی اہم کرداروں میں موجود تھے۔