منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا، سینئر کرکٹر باہر!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سال 25-2024 کے لیے 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ دیا ہے نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سال 25-2024 کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق بورڈ نے 34 کھلاڑیوں سے معاہدے کیے ہیں اور ان میں کئی نئے چہرے بھی شامل ہیں۔

بی سی سی آئی کے نئے سینٹرل کانٹریکٹ میں شریاس ائیر اور ایشان کشن کی واپسی ہوئی ہے جبکہ 6 نئے چہروں کو بھی سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے اور ان سب کو سی گریڈ میں رکھا گیا ہے۔

فہرست میں رشبھ پنت کو گریڈ ‘اے’ میں ترقی دی گئی ہے، جب کہ سینئر آف اسپنر روی چندرن ایشون کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے باعث کانٹریکٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے شریاس ائیر کو بی گریڈ دیاگیا ہے جب کہ وکٹ کیپر کی سی گریڈ کے ذریعہ دوبارہ سینٹرل کانٹریکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

بی سی سی آئی کی جاری کردہ فہرست میں چار درجے رکھے گئے ہیں۔ اے پلس گریڈ میں چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جو سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ حاصل کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ فہرست ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

گریڈ اے پلس:

روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ، رویندرا جڈیجا

گریڈ اے:

محمد سراج، کے ایل راہول، شبمن گل، ہاردک پانڈیا، محمد شامی، رشبھ پنت

گریڈ بی:

اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، شریاس ائیر، سوریا کمار یادو، یشسوی جیسوال۔

گریڈ سی:

ایشان کِشن، اَبھشیک شرما، رنکو سنگھ، تلک ورما، رُتُراج گائیکواڑ، شِوَم دوبے، روی بشنوی، سنجو سیمسن، اَرشدیپ سنگھ، واشنگٹن سندر، مُکیش کمار، پرسدھ کرشنا، رَجت پَٹیدار، دُھروو جُوریل، سرفراز خان، نِتیش کمار ریڈی، آکاش دیپ، ورن چکرورتی، ہرشت رانا۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی پالیسی کے مطابق سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ اگر وہ قومی ٹیم کا حصہ نہ ہوں تو انہیں لازمی طور پر جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کرنی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں