بھارت کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم فلاپ تھی جس کے اب 100 کروڑ ویوز ہیں، اس فلم نے شعلے، مغل اعظم اور باہوبلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شعلے کو ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی ہٹ فلم سمجھا جاتا ہے، فلم نے اپنے مختلف رن میں 20 کروڑ سے زیادہ ٹکٹ فروخت کیے جبکہ لاکھوں ٹکٹ بیرون ملک بھی بکے، تاہم یہ ریکارڈ شعلے کا نہیں بلکہ امیتابھ کی ہی ایک فلم سوریہ ونشم ہے۔
1999 میں ریلیز ہونے والی فلم سوریاونشم نے باکس آفس پر مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی، جس نے دنیا بھر میں صرف 12.65 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی کی۔
یہ فلم 7 کروڑ روپے سے بنی تھی جبکہ بھارت میں اسکے 40 لاکھ سے بھی کم ٹکٹ فروخت ہوئے جو کہ کافی کم تعداد تھی، تاہم پھر اس کا سیٹلائٹ پریمیئر سونی میکس پر ہوا، اس کے بعد 25 سالوں میں سوریہ ونشم چینل پر لاتعداد بار چلی۔
بی اے آر سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2017 کے آخر تک سوریاونشم کو ری رن میں 4.4 ملین ویوز ملے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویوز کم از کم 25-30 کروڑ ہونے چاہیے، یہ فلم ایمیزون پرائم ویڈیو پر بھی دستیاب ہے، وہاں سے بھی چند ملین ویوز کا اضافہ ہوا۔
کیبل ٹی وی اور انٹرنیٹ کی آمد نے سنیما کا کھیل ہی بدل دیا ہے، اب، ناظرین کی تعداد ٹی آر پی ایس، اسٹریمنگ منٹس، اور یوٹیوب کے ویوورز سے ناپی جاتا ہے، لہٰذا باکس آفس سے قطع نڑ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی فلم بنی۔
فلم اب تک ایک اندازے کے مطابق 100 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرچکی ہے جو کہ محض 7 کروڑ روپے میں بنی تھی۔