منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، موسم کب بہتر ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے ، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ چھونے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو کا سلسلہ کل تک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور ملک بھر میں شدید گرمی نے نڈھال کر رکھا ہے اور ہیٹ ویو کی صورتحال کا سامنا ہے۔

دوسرے دن بھی سورج نے آگ برسا رہا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی والوں کو کل تک اس گرمی کو برداشت کرنا پڑے گا، اس دوران ہیٹ ویوی کی صورتحال رہے گی جبکہ راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے، کیونکہ درجہ حرارت کم ہونے کے باوجود گرمی کا احساس کم نہیں ہوگا.

ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نزیر نے کہا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کے دوران نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے موسم شدید گرم اور خُشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے اور شمال مغربی سمت سے ہوائیں اس وقت 2 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دن بھر سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں معمولی طور پر بحال ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے تاہم 24 اپریل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہو جائیں گی، سمندری ہواوٴں کی بحالی کے باعث نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اپریل کے مہینے میں کراچی شدید گرم رہے گا ، طبی ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

گذشتہ روز پارہ اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، اور شدت تینتالیس ڈگری تک محسوس کی گئی۔

دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کا زور برقرار ہے، جیکب آباد میں تینتالیس، مٹھی، چھور اور شہید بینظیرآباد میں بیالیس، دادو اکتالیس، ٹھٹھہ اور سکھر میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں