منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، قاتل کون تھا؟ ہولناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: 7 سالہ بچی کو زیادتی کےبعد قتل کرنے والا کون تھا ، تحقیقات میں ہولناک انکشاف سامنے آیا ، تاہم سفاک قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مندرہ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کتے بعد قتل کے واقعے ہولناک انکشاف سامنے آیا۔

بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعےمیں اسکاماموں ملوث نکلا، ملزم نے کمسن بھانجی کو ایسٹر کے تہوار پر کھانے پینے کا جھانسہ دیکرزیادتی کانشانہ بنایا اور قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سنیل مقتولہ کا سگا ماموں اور نشے کا عادی تھا، ملزم کمسن بچی کو ایسٹر کے روز کھانے پینے کی اشیاء کا کہہ کر ساتھ لے گیا تھا، اور زیر تعمیر گھر میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ شور کرنے پر سفاک ملزم نے قینچی سے بچی کا گلہ کاٹا اور بچی کے سر پر اینٹ بھی ماری ، جس کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا۔

ملزم واردات کے بعد کمسن بچی کو تلاش کرنے میں بھی شامل رہا ، ملزم سنیل کو پولیس نے گزشتہ رات گرفتار کیاتھا۔

پولیسملزم کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے چھڑانےکیلئے فائرنگ کی، ملزم الصبح ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا ، جس میں ملزم شیدید زخمی ہوا اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑگیا۔

مزید پڑھیں : راولپنڈی میں 7 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

یاد رہے راولپنڈی کے علاقہ مندرہ میں سات سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، بچی ایسٹر منانے گھر سے باہر نکلی تھی اور واپس نہ آئی۔ تلاش پر زیر تعمیر عمارت سے تشدد زدہ لاش ملی تھی۔

بعد ازاں والد کی مدعیت میں تھانہ مندرہ نے مقدمہ درج کیا گیا تھا ، بچی کے والد نعمان نے بتایا تھا کہ سات سالہ شفق ایسٹر کے موقع پر گزشتہ شام چھ بجے گھر سے باہر نکلی۔ دیر تک نہ لوٹنے پر تلاش شروع کی گئی، بعد ازاں بچی کی لاش زیر تعمیر عمارت سے ملی۔

پولیس کے مطابق بچی کے گلے پر پھندے کا نشان دیکھا جا سکتا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے گوجر خان تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں