کراچی : کلفٹن میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری پکڑا گیا، شہری نے والد سے پانچ لاکھ روپے کا نقصان چھپانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں شہری کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینا مہنگا پڑ گیا۔
کلفٹن میں 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے ڈراما ڈراپ سین ہوا اور پولیس نے شہری کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ شہری نے پانچ لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی تھی، شہری نے والد سے پانچ لاکھ روپے کا نقصان چھپانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا تاہم ملزم سے رقم برآمد کرلی ہے.
یاد رہے 25 جنوری کو نیپئر کے علاقے میں ایک لاکھ 80 ہزار کی ڈکیتی کا ڈراما رچانے والے ملزمان کا ڈراپ سین ہوا تھا۔
ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا تھا کہ ملزمان نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 80 ہزار اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے لیکن نیپئر پولیس نے جب تحقیقات کی تو ڈکیتی کی اطلاع دینے والے ملزمان کے بیان میں تضاد تھا، شک کی بنیاد پر دونوں کالرز کو تھانے منتقل کیا گیا، آخرکار دونوں کالرز نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا تھا۔