بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

چین کی معروف اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد کی چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے ، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے ،چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی ،اسپیس سٹیلائیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن, سٹیلائیٹ انٹر نیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے ۔

گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد ارکان نے کہا کہ وزارت آئی ٹی وٹیلی کام،سپارکوکےحکام سےملاقاتیں انتہائی مفید رہیں، چینی کمپنی کے وفد نے پاکستان میں پُرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل وزیرِاعظم نے کہا تھا پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر پاکستان میں مزدوروں اور کارکنان کی حقوق کے لئے کام کررہا ہے، حکومت ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور ور کر ویلفیئر فنڈ کا دائرہ کار بڑھا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین، کارکنان اور افرادی قوت انکے فوائد سے مستفید ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی سطح پر نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور صوبائی سطح پر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے کئی تربیتی پروگرام منعقد کروا رہے ہیں، تاکہ انکو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارت دستیاب ہو۔

شہباز شریف نے بتایا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار کمیونٹیز میں ماحولیاتی تبدیلی سے موافقت اور اسکے مضر اثرات کی تخفیف کی کوششیں معاشی طور پر کمزور طبقے کے معاش کی حفاظت کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں