کراچی : سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے شوہر کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے کے مقد مے کا فیصلہ سنادیا، سیشن جج امیرالدین نے 6 سال بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نےمجرم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنادی اور مقتولہ کے ورثا کو 5 سال تک 5ہزار ماہانہ دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔
استغاثہ نے بتایا کہ مقتولہ اور اُس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نےمقتولہ پر پیٹرول چھڑکا اور سسر ذوالفقار نے آگ لگائی۔
استغاثہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کےبھائی نے اسےاسپتال منتقل کیادوران علاج دم توڑ گئی، دوران ٹرائل ملزم ذوالفقارکا انتقال ہوگیا تھا۔
عدالت نے کہا کہ کیس اس چیزکی ضرورت کواجاگر کرتا ہےکہ صنفی بنیادپرتشددکاخاتمہ ہو،ان واقعات میں عدلیہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے، کیس میں مقتولہ کامرتے وقت قلمبند کروایاگیابیان وزن ڈالتا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔