لاہور : دولہا کی گاڑی کے پیچھے گاڑی چلانے پر تنازع کے سلسلے میں سندر میں رشتے دار کی فائرنگ سے ٹی ایل پی رہنما نواز گڈو سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سندر میں رشتے دار کی فائرنگ سے ٹی ایل پی رہنما نواز گڈو سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
دولہا کی گاڑی کے پیچھے گاڑی چلانے پر تنازع پر فائرنگ کی گئی تاہم پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ نواز گڈو کے رشتے داروں غلام مرتضیٰ اور ساتھیوں نے فائرنگ کی، زخمیوں میں نواز گڈو،اس کی بیوی، بیٹا، بھائی اوردو گن مین شامل ہیں، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نواز گڈو اور غلام مرتضیٰ کے گروپ میں شادی کی تقریب میں دلہے کی گاڑی کے پیچھے گاڑی چلانے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
تقریب کے بعد سندر واپسی پر دوبارہ جھگڑا ہوا، اسی دوران ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔