بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف اور بالی ووڈ اداکار پُلکت سمرات کی فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف رومانوی مزاحیہ فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کے ذریعے انڈسری میں بطور ہیروئن قدم رکھ رہی ہیں۔
پُلکت سمرات فلم میں ایزابیل کے ساتھ ہیرو کا کردار نبھائیں گے ان کی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جو کامیڈی اور رومانوی کہانی پر مشتمل ہے۔
فلم کہانی ایک ایسی محبت پر مبنی ہے جو ثقافتی سرحدوں کو پار کرتی کراس کلچرل کہانی ہے، اس میں مزاح، جذبات اور سماجی پیغام کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ فلم 16 مئی 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی ہدایتکاری دھیرج کمار نے کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جوڑی بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکار جوڑیوں میں سے ایک ہے، ان کی شادی کو تین سال گزر چکے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شوہر وکی کوشل کی خود کیلیے محبت پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ جب بات خود کی دیکھ بھال کی ہو تو فٹنس کتنی ضروری ہے؟
اس پر اداکارہ نے کہا کہ جب میں فٹ ہوتی ہوں، یوگا اور کارڈیو کرتی ہوں تو میں جسمانی اور ذہنی طور پر اپنے بارے میں بہتر محسوس کرتی ہوں، لیکن یہ شوہر کے بغیر کبھی کبھار ہوتا ہے۔
آرجے مہوش کو میسج میں کون ‘میائو’ کہہ کر مخاطب کرتا ہے؟
انہوں نے بتایا کہ وکی کوشل مجھ سے محبت اور میری تعریف کرتے ہیں، میرے خیال میں یہ سیکھنے کا ایک اہم پہلو ہے کہ غیر مشروط محبت کو قبول کریں یا پھر سمجھیں۔