بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

سونے کی قیمتیں آسمان پر ، پاکستان میں فی تولہ قیمت کا نیا ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوا اور فی تولہ قیمت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ ٹیرف انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ کو شدید متاثر کررہا ہے، چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

پاکستان میں آج فی تولہ سونا 5900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار انسٹھ روپے اضافے کے ساتھ تین لاکھ گیارہ روپے آٹھ سو چودہ روپے کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونا انسٹھ ڈالر مہنگا ہو کر بلند ترین سطح چونتیس سو چوون ڈالر پر آگیا، آج سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں پینتیس سوڈالر کو چھو گئیں ۔

ماہرین کا کہنا چین اور امریکا کے درمیان ٹیرف تنازع بین الاقوامی منڈی میں قیمتی دھات کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

چین سمت دنیا کے بڑے ممالک سونے کے ذخائرمیں اضافہ کر رہے ہیں، مارچ میں چین نے انٹرنیشنل مارکیٹ سے دو اعشاریہ آٹھ ٹن سونا خریدا۔ چین رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بارہ اعشاریہ آٹھ ٹن سونے کی خریداری کرچکا ہے۔

انڈیا نے اپنے ذخائر میں تین ٹن سے زائد سونے خرید کر اضافہ کیا جبکہ امریکا، یواےای، ترکیے، ایران، سعودی عرب اورانڈونیشیا نے بھی انٹرنیشنل مارکیٹ سے سونے کی بڑی خریداری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں