بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ پہنچے ہیں جہاں ایئرپورٹ پر ترک وزیر دفاع، ڈپٹی گورنر انقرہ سمیت اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاتارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدرطیب اردوان کے درمیان  ملاقات ہو گی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم اور ترک صدر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں