سکھر حیدرآباد روڈ پر آذر بائیجان سے بھی فنانسنگ کی تجویز آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس ہوا جس میں ارکان نے سوال اٹھایا کہ ٹول پلازے من پسند افراد کو دیے جاتے ہیں لہذا ریونیو کی تفصیل طلب کی جائیں۔
پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ علیم خان نے ٹول پلازوں کی آن لائن بولی کی ہدایت کر دی ہے ٹول کلیکشن کا نظام بہتر بنانے سے 12 ارب کا ریونیو آیا۔
سیکرٹری منصوبہ بندی نے ارکان کو بتایا کہ این ایچ اے کی جاری اسکیموں پر 2.4 ٹریلین درکار ہیں، سکھر حیدرآباد روڈ کی فنانسنگ کا بڑا ایشو ہے سکھر حیدرآباد روڈ پر آذر بائیجان سے بھی فنانسنگ کی تجویز آئی ہے آذربائیجان سے 2ارب ڈالرفنانسنگ کی توقع ہے۔
کمیٹی نے شکارپور تا کشمور سیکشن کی عدم تعمیر پر متعلقہ کنٹریکٹر اور رپورٹ طلب کر لی۔