دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک فراری کو خردینے کےلیے 10 سال تک بچت کرنے والے شخص کی گاڑی ایک گھنٹے بعد ہی جل گئی۔
جاپانی شخص کو اس وقت اپنی زندگی میں افسوسناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی برسوں پرانی خواہش پوری ہوتے ہی چند منٹوں میں ختم ہوگئی، ہونکون نامی شخص کی برینڈ نیو فراری شو روم سے نکلنے کے محض ایک گھنٹے بعد شعلوں کی نذر ہوگئی۔
33 سالہ ہونکون جاپان میں ایک میوزک پروڈیوسر ہیں، انھوں نے اس لگژری کار کو خریدنے کےلیے مسلسل 10 سالوں تک بچت کی تھی تب جا کر وہ اسے خریدنے کے قابل ہوئے تھے۔
بدقسمتی سے ہونکون اپنی زندگی میں فراری کی سواری کو چند منٹ ہی انجوائے کرسکے اور راستے میں فراری کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں گاڑی کے مالک ہونکون کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں جاپان میں میں ہی واح شخص ہو جسے اس طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
فراری 458 اسپائیڈر کی قیمت جاپانی روپوں میں 43 ملین ین کے قریب تھی جو کہ پاکستانی تقریباً پانچ کروڑ روپے کے قریب بنتے ہیں۔
ہونکون جب ٹوکیو میں اپنی فراری ڈرائیو کررہے تھے کہ انھیں محسوس ہوا کہیں سے دھواں اٹھ رہا ہے، سپرکار کے انجن نے ڈلیور کے فوری بعد ہی آگ پکڑ لی، تاہم جب تک کار روک کار ہونکون اترے آگ بڑھ چکی تھی اور وہ اپنی گاڑی کو جلنے سے نہ بچاسکے۔
صرف 20 منٹ میں ہی ہونکون کی گاڑی جل کر راکھ ہوگئی، شوٹو ایکسپریس وے پر چلنے والی دیگر گاڑیاں اس طرح فراری کو جلتا دیکھ کر رک گئیں مگر ان کی مدد نہ کرپائیں۔