بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

امریکا سے بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امریکا سے بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔

بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھلنے چاہئیں، تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے جلد سرکاری وفد امریکا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کومستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

محمد اورنگزیب پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ اسی طرح غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو بھی تیار ہیں۔ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔

محمد اورنگزیب نے انٹرویو میں مزید کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ ترقی کے سفر میں سرمایے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے۔ پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں