بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

3 صوبوں میں نہریں نکالی گئیں مگر خیبر پختونخوا کو محروم رکھا گیا، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ترجمان کےپی حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 3 صوبوں میں نہریں نکالی گئیں مگر خیبر پختونخوا کو محروم رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے سندھ اسمبلی میں نہروں کے خلاف منظور کی جانے والی قرارداد پر کہا ہے کہ سندھ اپنا مقدمہ وفاق اور پنجاب کیساتھ لڑے، چشمہ رائٹ بنک کنال سے باز رہے، سندھ اسمبلی میں مجوزہ نہروں کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ قرارداد میں چشمہ رائٹ بنک لفٹ کنال کو شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، قرارداد سے چشمہ رائٹ بنک کنال کو فوری حذف کیا جائے۔

پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کیخلاف قرارداد جمع کروادی

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ چشمہ رائٹ بنک لفٹ کم گریویٹی کینال پروجیکٹ کی منظوری 1991 میں دی گئی تھی، 1991 میں چاروں صوبوں کیلئے نہریں نکالنے کی منظوری دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان نہروں کی فنڈنگ وفاق کے ذمے تھی، خیبر پختونخوا حکومت نے اس منصوبے کیلئے 35 فیصد فنڈ فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی، اس کے باوجود منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ کیا ہے؟ ماہر آبیات نصیر میمن نے اصل حقائق بتادیے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں