بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

عائشہ آفریدی نے اپنے ’ہیئر کٹ‘ سے متعلق کہانی بیان کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ آفریدی نے ’ہیئر کٹ‘ سے جڑی کہانی بیان کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ عائشہ آفریدی نے شرکت کی جہاں ان سے ’ہیئر کٹ‘ سے متعلق سوال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیئر کٹ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ آپ لڑکوں کے ہاتھوں سے بال کٹوائیں گے تو یہ بڑھیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ سن کر میں نے بھائی کو کہا کہ میں بال پکڑ رہی ہوں تم کاٹ دینا، کبھی بھائی سے کروایا کبھی کزن اور میک اپ آرٹسٹ کو بولا لیکن یہ نہیں بڑھے۔

اس سے قبل انٹرویو میں اداکارہ نے کہا تھا کہ ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں ادکاری کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، ٹیم بہت اچھی ہے، پہلے کمرشل کرتی تھی اب ڈراموں کی پیشکش ہوتی ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

عائشہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا یہی خواب تھا کہ اداکارہ بنوں اب یہ خواب پورا ہوگیا ہے تو بہت خوشی ہے، بچپن میں ٹیچر اور دوستیں پوچھتی تھیں کہ کیا بننا چاہتی ہیں تو میں کہتی تھی کہ اداکارہ بنوں گی جبکہ فیملی میں سے کسی کا شوبز سے تعلق نہیں ہے، شوبز میں آنے کے لیے فیملی کو منانا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں والدہ میرے ساتھ ہوتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ چھوٹی ہو کوئی بھی آسانی سے بیوقوف بنا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں