بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

عالیہ حمزہ کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالیہ حمزہ کی تھانہ ایئرپورٹ کے مقدمے میں درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔

رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کا پینل عدالت میں پیش ہوا۔ یاد رہے کہ عالیہ حمزہ اور 5 کارکنوں پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ گرفتار، ویمن تھانے منتقل

دو روز قبل عالیہ حمزہ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت سے 14 روز کیلیے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں کیلیے جگہ نہ ہونے کے باعث رہنما پی ٹی آئی کو وہاں سے جہلم جیل منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کمال دین میں احتجاج کرنے پر عالیہ حمزہ اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عالیہ حمزہ اور کارکنان کے خلاف مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سڑک بلاک کر کے احتجاج اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں