کراچی: صبح بارش نے جاتی سردی کو روک لیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم شہر سےنکل گیا ہے۔ جبکہ کوئٹہ اور ملتان میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے
کراچی میں وقفے وقفے سے بادل یوں برسے کہ شہریوں کے دل کا موسم بدل گیا، کورنگی، گارڈن، کلفٹن، گلستان جوہر ، ملیر ،نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا سمیت شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
دوسری جانب جیکب آباد ، حیدرآباد، کوٹری، جامشورو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے بارش کا سلسلہ اب ختم ہوگیا ہے لیکن حیدرآباد ،سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان ہے ۔
پنچاب کے مختلف شہروں میں بارش اور کہیں تیز ہواوں نے سردی میں اضافہ کر دیا جبکہ کوئٹہ میں بھی رم جھم کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ سمیت پنچاب بھر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے تاہم پہاڑی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے ۔