جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

سونا بیچنا اب بہت آسان

اشتہار

حیرت انگیز

شنگھائی: چین نے انتہائی انوکھا قدم اٹھا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے، شنگھائی کے شاپنگ مال میں سونا خریدنے والی اے ٹی ایم مشین نصب کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے شاپنگ مال میں سونا خریدنے والی اے ٹی ایم نصب کر دی گئی ہے، گولڈ اے ٹی ایم سونے کو پگھلا کر ریئل ٹائم ریٹ پر پیسے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیتی ہے۔

گولڈ اے ٹی ایم

امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کے باعث سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے سبب شنگھائی کے شہری گولڈ اے ٹی ایم کا رخ کر رہے ہیں۔


امریکی ٹیرف سے انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھونچال، چین نے کتنا سونا خرید لیا؟


سونے کی اے ٹی ایم چین کے کنگ ہڈ گروپ کی طرف سے تیار کی گئی ہے، اس نئے آئیڈیا کے ذریعے سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، جو فوری ادائیگی کی وجہ سے زیورات اور سونا بیچنے کے خواہش مند مقامی لوگوں کو راغب کر رہی ہے۔

اس اے ٹی ایم میں سونا 1,200 ڈگری سیلسیس پر پگھلایا جاتا ہے، اس نے روایتی زیورات کی دکانوں کا ایک فوری متبادل پیش کر دیا ہے، یہ مشین سب سے پہلے سونے کے وزن کی پیمائش کرتے ہے، اور پھر شنگھائی گولڈ ایکسچینج کے لائیو ریٹ کی بنیاد پر ادائیگی کا حساب لگاتی ہے، اور ایک چھوٹی سی سروس فیس منہا کر کے رقم منتقل کر دیتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں