جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

ڈکیتی کی انوکھی واردات، شہری کو بم سے اڑانےکی دھمکی دےکر پورا گھر لوٹ لیا!

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کر لیا اور اب وہ معصوم لوگوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے کر قیمتی متاع سے محروم کرنے لگے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتیوں کی واردتیں بڑھتی جا رہی ہیں اور ڈاکو اپنے شکار پر قابو پانے کے نت نئے طریقے استعمال کر رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک نیا طریقہ لاہور میں ڈاکوؤں نے استعمال کرنا شروع کیا ہے جس میں مسلح افراد کسی بھی شہری کو روک کر اسے بم سے اڑانے کی دھمکی دے کر خوفزدہ کرتے ہیں اور پھر اس سے لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔

ڈکیتی کی ایسی ہی واردات کا شکار ایک شہری نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ہے، جس کے محکمہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہو گیا ہے اور انہوں نے شواہد حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی یہ منفرد واردات شالیمار کے علاقے میں ہوئی، جہاں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا اور پھر اچانک اس کی جیب میں الیکٹراک ڈیوائس ڈال دی۔

ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر اس کو جیب میں موجود بم سے اڑانے کی دھمکی دی اور خوفزدہ کرنے کے بعد شہری کو یرغمال بنا کر اس کے گھر لے گئے جہاں دونوں ڈاکو گھر کا صفایا کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر سے نقدی، زیورات اور قیمتی فون لوٹے جبکہ واردات کے متاثرہ شہری انہیں خود واپس چھوڑنے گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں