بھارت میں بیل اور گائے کے کمرے میں گھسنے پر خاتون دو گھنٹے تک الماری میں بند رہنے پر مجبور ہوگئی۔
بھارت کے شہر فرید آباد کی ڈبوا کالونی میں اس وقت سنگین صورتحال اختیار ہوگئی جب خاتون اپنے ہی گھر میں غیر متوقع طور پر انتہائی عجیب و غریب طریقے سے پھنس گئی۔
گائے اور بیل بیڈ روم میں گھسے اور خاتون تقریباً دو گھنٹے تک الماری کے اندر چھپنے پر مجبور ہوگئی۔
خاتون کا نام سپنا بتایا گیا ہے واقعے کے وقت وہ گھر میں اکیلی عبادت کررہی تھی اور اس کی ساس کسی کام کے لیے باہر گئی ہوئی تھی جب اس کے بچے خالہ سے ملنے جارہے تھے۔
بیل بستر پر چڑھ گیا اور اس سے پہلے کہ سپنا کوئی ردعمل دیتی جانور نے کمرے میں پرسکون کھڑی ہوگئی اور سپنا نے خود کو الماری میں اس خوف سے بند کرلیا کہ جانور کوئی حملہ نہ کردے۔
گھر سے آوازیں سن کر پڑوسی جلد ہی گھر کے باہر جمع ہوگئے اور مدد کرنے کی کوشش کی۔ پڑوسیوں نے پٹاخے پھوڑے لیکن کوئی طریقہ کام نہ آیا۔
آخر کار ایک پڑوسی نے ایک غیر معمولی حل نکالا اور اپنے پالتو کتے کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچا تو کتے نے جانوروں پر بھونکنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے گھر سے باہر نکل گئے۔