سدھارتھ ملہوترا اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کی تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برہم ہوگئے، انھیں کہا کیا تم لوگ چاہتے ہو میں غصے میں آجائوں۔
اکثرمداحوں نے دیکھا ہے کہ سدھارتھ ملہوترا میڈیا کے ساتھ کافی نرم رویہ اختیار کرتے ہیں، اکثر تصویروں کی فرمائش کے دوران وہ پاپارازی فوٹوگرافرز کی بات بھی مان لیتے ہیں، تاہم اس بار وہ پاپارازی فوٹوگرافرز سے بے حد ناراض ہو گئے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ پاپرازی فوٹوگرافرز اداکار کی گاڑی کے ارد گرد جمع ہو گئے تھے جس میں ان کی حاملہ بیوی کیارا اڈوانی بھی موجود تھیں اور ان کی تصویر کھینچنے کی کوشش کررہے تھے۔
اس وقت سدھارتھ اپنی اہلیہ کیارا کو چیک اپ کےلیے اسپتال لےکر جارہے تھے، انھوں نے شائستہ لیکن سخت لہجے میں تصاویر لینے والوں کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کا برتائو نہ کریں۔
اسپتال سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "تم لوگ اب اس طرح کا برتاؤ کرنا شروع کر دو گے، ایک سیکنڈ، واپس جاؤ، واپس جاؤ! اس طرح کی حرکت نہ کرو یار، تم چاہتے ہو کہ میں اب غصے میں آجاؤں؟ ایک سیکنڈ، باس!”