جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

حر جماعت ہر وقت پاک افواج کے شانہ بشانہ رہے، پیر پگارا کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا  نے حکم دیا ہے کہ حر جماعت ہمہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہے۔

پیر پگارا  نے افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے حر جماعت کو دفاع وطن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دے دی۔

خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے اپنی پوری حر جماعت کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ حر جماعت کے تمام اراکین پاکستان کے دفاع، سلامتی اور اس کے استحکام کے لیے ہمہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں۔

اپنے حالیہ جاری بیان میں پیر صاحب پگارا  نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لئے ہر چیز پر مقدم ہے، کسی بھی نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافی سیاسی معاملات کو ہم بعد میں دیکھ لیں گے یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔

اپنے پیغام میں پیر صاحب پگارا   نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات اور چیلنجوں سے محفوظ رکھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں