جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

شدید گرمی سے بے حال کراچی والوں کے لئے خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گرمی سے بے حال کراچی والوں کے لئے اچھی خبر آگئی ، ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہونے سے آج سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا شہر میں ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہونے سے سمندری ہوائیں جزوی بحال ہوگئی۔

موسم کا حال بتاتے ہوئے کہا کہ آج شہر میں شام تک سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونےکا امکان ہے، جس کے باعث آج سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

ہوامیں نمی کاتناسب 74فیصدہے، جنوب مغرب سمت سے10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے تاہم 24 اپریل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہو جائیں گی، سمندری ہواوٴں کی بحالی کے باعث نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اپریل کے مہینے میں کراچی شدید گرم رہے گا ، طبی ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور گرج چمک کی توقع ہے۔

ادھر جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں