جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

رومانین گلوکارہ نے سلمان خان سے شادی کے سوال پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی مبینہ گرل فرینڈ رومانیہ کی گلوکارہ لولیا ونتور نے اداکار سے شادی کے سوال پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کئی مرتبہ لولیا ونتور کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ کچھ عرصے قبل رومانیہ کی گلوکارہ نے بالی وڈ سُپر اسٹار کی سالگرہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں منائی تھی۔

لولیا ونتور سے حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا سلمان خان کی موجودگی سے ان کے کام پر فرق پڑتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور میری صلاحیتوں پر بھروسہ کیا، محبت کی وجہ سے میں اس دنیا میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو قتل کی دھمکی، نجومی نے بڑی پیشگوئی کر دی

رومانین گلوکارہ نے کہا کہ وہ اس قدر فخر محسوس کرتی ہیں کہ انڈسٹری کے اتنے وسیع تجربے کے ساتھ ان کو کسی سے رہنمائی حاصل ہو۔

انہوں نے سلمان خان کے یقین اور صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محبت میرے وجود کی بنیادی وجہ ہے اور یہ زندگی میں میرے انتخاب پر اثر انداز ہوتی رہتی ہے۔

انٹرویو میں جب سلمان خان سے شادی کا سوال کیا گیا تو وہ ہنس پڑیں اور امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اہم بات دو افراد کے درمیان تعلق ہےنہ کہ شادی۔

انہوں نے بتایا کہ والدین اکثر شادی کے بارے میں پوچھتے تھے تو میں والدہ سے پوچھتی ہوں کہ وہ اپنی بیٹی کو واقعی خوش دیکھنا پسند کریں گی یا سادگی سے شادی شدہ؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں