جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

حکومتِ پاکستان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :  مودی سرکار ناکامیاں چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور حکومتِ پاکستان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ اپنے ملک میں بلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور مودی سرکار ناکامیاں چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔

پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور غیرذمہ دارانہ قدم سامنے آیا ، پاکستانی حکومت کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے اٹاری واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں : بھارت کا پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم، سندھ طاس معاہدہ معطل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اٹاری بارڈر بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بتایا تھا تمام پاکستانیوں کو اڑتالیس گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا اور پاکستانی شہریوں کے لیے سارک ویزا استثنیٰ سکیم کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔

بھارت اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی بھی واپس بلائے گا، بھارت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو واپس بلا رہا ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں