بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 5 لیٹر دودھ پینے اور واشنگ مشین میں لسی بنانے والی خبر پر ردعمل دیا ہے۔
حال ہی میں آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔
ایونٹ کے دوران سابق بھارتی کپتان سے سوال ہوا کہ انہوں نے اپنے لیے سب سے عجیب افواہ اب تک کیا سنی؟ جس کے جواب میں دھونی نے بتایا کہ ’میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں‘۔
دھونی نے سخت سیکیورٹی کے باوجود وہیل چیئر پر بیٹھے شخص کی خواہش پوری کردی
یاد رہے کہ 2000 کی دہائی میں افواہیں سامنے آئی تھیں کہ ایم ایس دھونی کی تندرستی کا راز روزانہ 5 کلو دودھ کا استعمال ہے جب کہ دھونی واشنگ مشین میں لسی بناتے ہیں۔
ماضی میں بھی دھونی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں دن بھر میں ایک لیٹر دودھ پیتا ہوں لیکن مزید 4 لیٹر بہت زیادہ ہے۔
اینکر نے ان سے اس افواہ کے بارے میں پوچھا کہ سابق بھارتی کپتان واشنگ مشین میں لسی بناتے تھے، دھونی نے اس خبر کی بھی یہ کہہ کر تردید کی کہ وہ لسی بالکل نہیں پیتے۔
ایم ایس دھونی بھارتی کرکٹ کے سب سے زیادہ مشہور اور کامیاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، وہ ریٹائر ہونے کے بعد 43 سال کی عمر میں بھی ملک کے سب سے زیادہ مقبول اور پہچانے جانے والے کرکٹر ہیں، انھیں آئی پی ایل 2025 میں ایک بار پھر چنئی سپر کنگز کی کپتانی دی گئی ہے۔
آئی پی ایل میں کپتانی ملنے کے بعد سے مہندر دھونی اس سیزن میں بھی کافی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔