جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

پہلگام حملہ: فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستانی فلم اسٹار فواد خان کی بالی وڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز کھٹائی میں پڑ گئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سین ایمپلائز (FWICE) نے بھارت میں تمام پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر مکمل پابندی کا اعلان کر دیا۔

فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے کہ فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ بھارت میں ریلیز نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم! فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کا ٹیزر ریلیز

بیان میں کہا گیا کہ پہلگام میں سیاحوں کی حملے میں ہلاکت کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ حملے کے تناظر میں FWICE قومی مفاد اور یکجہتی کیلیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

’جاری صورتحال کے باوجود فلم ’عبیر گلال‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ حالیہ تعاون کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ پہلگام حملے کی روشنی میں ہم ایک بار پھر مجبور ہیں کہ تمام پاکستانی فنکاروں کا بائیکاٹ کریں۔‘

فیڈریشن نے کہا کہ ہماری تنظیم یا اس سے وابستہ ایسوسی ایشنز جیسے اداکار، ہدایت کار، دیگر تکنیکی ماہرین اور پروڈیوسرز یا پروڈکشن ہاؤسز جو پاکستانی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پائے گئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم 9 مئی ریلیز کیلیے تیار ہے جس کیلیے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ اس میں سونی رازدان اور ردھی ڈوگرا بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں