کراچی : بینک ڈپازٹس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ، ایک سال میں ڈپازٹس میں 3305 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ڈپازٹ کی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا کہ مارچ 2025 میں ڈپازٹس میں سالانہ 11.70 فیصد اور ماہانہ 3.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ مارچ 25 میں ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 3305 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور ڈپازٹس ملکی تاریخ کی بلند سطح 31 ہزار 626 ارب روپے پر پہنچ گئے۔
مارچ 2024 میں ڈپازٹس 28 ہزار 321 ارب روپے تھے، جس کے بعد ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 1169 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
فروری 25 میں ڈپازٹس 30 ہزار 457 ارب روپے پر تھے اور مارچ 25 میں ایک ماہ میں ڈپازٹس بڑھ کر 31 ہزار 626 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئے۔