ممبئی: معروف بھارتی گلوکار و موسیقار اے آر رحمان نے سائرہ بانو سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونیوالی ٹرولنگ سے متعلق پہلی بار بیان جاری کر دیا۔
بھارتی معروف گلوکار اے آر رحمان اور سائرہ بانو نے گزشتہ سال نومبر میں طلاق کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں کی نجی زندگی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
طلاق کے اعلان کے چند مہنیوں بعد اب اے آر رحمان نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے اور اس حوالے سے میڈیا اور عوامی رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی گلوکار و موسیقات نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی کو خود عوامی کیا ہے، تو جب ہماری زندگی عوامی ہو گی تو ہر کوئی اس کے بارے میں بات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمان کی اہلیہ سے علیحدگی پر من گھڑت خبریں پھیلنے والوں کو وارننگ
کیا اے آر رحمان اور سائرہ بانو میں صلح ہونے والی ہے؟ وکیل نے خاموشی توڑ دی
اے آر رحمان نے کہا کہ امیر ترین شخص سے لے کر خدا تک عوام ان کے بارے میں باتیں کرتے ہیں تو پھر میں کون ہوتا ہوں؟ جو لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں وہ بھی ہمارے اپنے ہی ہیں۔
گلوکار نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی کے بارے میں کچھ کہوں گا تو کوئی میرے بارے میں کچھ نہ کچھ کہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اور ہم بطور بھارتی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کسی کو بھی کسی کی ماں، بہن یا بیٹی کے بارے میں غیر ضروری باتیں نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ ہر ایک کی ماں، بہن، بیوی، بیٹی ہوتی ہے۔
اے آر رحمٰن نے کہا کہ جب کوئی ایسی بات کہتا ہے جس سے تکلیف ہو تو میں اس کے لیے دعا کرتا ہوں کہ خدا اسے معاف کر دے اور اس کی رہنمائی کرے۔
یاد رہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ختیجہ، رحیمہ اور امین ہیں۔