پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عاصم محمود نے آن ایئر ڈرامہ سیریل ‘شکوہ’ میں اپنے مخالف کردار فصیح سے متعلق بتادیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل (کرن)، عاصم محمود(فصیح)، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
شکوہ کی ہدایت کاری کے فرائض محمد دانش بہلم نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔
حال ہی میں جب عاصم سے اس ڈرامے میں ان کے منفی کردار کو 3 الفاظ میں وضاحت کرنے کے لیے کہا گیا جس پر اداکار عاصم محمود نے کہا کہ فصیح ایک ایسا شخص ہے جو ’خوبصورت، چالاک اور انتہائی ضدی‘ ہے۔
View this post on Instagram
اداکار نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ بہت سے ڈراموں سے مختلف ہے کیوں کہ اس ڈرامے میں ‘حقیقت پسندانہ’ کہانی بیان کی گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ دوسرے ڈراموں سے الگ ہے۔
اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ کی کاسٹ سمیع خان، عاصم محمود اور ماریہ ملک نے شرکت کی تھی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ندا یاسر نے ماریہ ملک سے پوچھا کہ سوشل میڈیا سے آپ کو کیا شکوہ ہے؟ سمیع خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا ایک علاقے میں رہنے والوں کی دلوں کی عکاسی کرتا ہے کہ کیا سوچتے سمجھتے ہیں اور چیزوں کو کیسے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ شکوہ ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا پر منفی بات ہی کیوں پھیلتی ہے اچھی بات کیوں وائرل نہیں ہوتی۔