پرائمارک اسٹور میں 14 سالہ لڑکی کو فرش پر گھسیٹنے اور سر پر لات مارنے کے بعد تلاشی لینے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کا ایک قصبہ میڈ اسٹون کینٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 14 سالہ لڑکی کو ایک خاتون اور مرد نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب لڑکی اسٹور کے اندر پہنچی تو اس کے پیچھے دکان میں ایک مرد اور عورت آئے جنہوں نے لڑکی کو بالوں سے زمین پر گھسیٹا اور اس کے سر پر لات ماری۔
شادی میں بجلی غائب ہونے پر دولہے نے دلہن کی پٹائی کر دی، بارات واپس لے گیا
تاہم اس واقعے کے بعد پولیس نے اب سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ان ملزمان کو دکھایا گیا ہے، لیکن یہ واقعہ کیوں پیش آیا اس پر مقامی پولیس تحقیقات کرررہی ہے۔
اس واقعے پر اسٹور کے قریب دکانوں کے عملے نے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ‘ وہ ایک چھوٹی بچی تھی اس پر خوفناک تشدد کیا گیا، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیسے بھاگ گئے’۔
دوسری جانب میڈ اسٹون کینٹ پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے ایک بچی پر دو بالغوں کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا تھا جس کی تحقیقات کررہے ہیں، بچی کون تھی تشدد کرنے والے کون تھے اس سے متعلق بھی جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔