فرانس میں طالبعلم نے ساتھیوں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم ہلاک جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ نینٹس شہر کے ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالبعلم نے کلاس کے دیگر ساتھیوں پر چاقو کے وار کردیے۔
پولیس نے 15سال کے حملہ آور طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حملہ فرانس کے ساحل پر نانٹیس کے قریب ڈولن کے نجی نوٹری-ڈیم-ڈی-ٹوٹس-ایڈز ہائی سکول میں ہوا۔
اہلکار نے بتایا کہ اس طالب علم نے چار لوگوں کو چاقو سے حملہ کیا تو وہاں موجود اساتذہ نے اسے جکڑ لیا اور قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ قومی پولیس پالیسی کے مطابق اہلکار کو عوامی طور پر نام ظاہر کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ واقعے میں دہشت گردی کے مقاصد کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔