جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

بھارت کو بھرپور جواب دیا، اللہ کی رحمت ہے پاکستان کو قابل آرمی چیف ملے، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت ہے کہ پاکستان کو ایک قابل آرمی چیف ملے ہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ گولہ بارود روایتی جنگ ہے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاتا ہے، پاکستان نے بھارت کے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا، اب جدید دور ہے جنگیں تکنیکی لحاظ سے ہوتی ہیں اور جیتی جاتی ہیں۔

سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر کریڈٹ دیتا ہوں، فضائی حدود بند کرنا بھارت کو منہ توڑ جواب ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کینیڈا اور امریکا میں بھارت نے جو سازشیں کیں دنیا آگاہ ہے، پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کرکے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔

پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو ’ڈیمارش‘ حوالے کردیا

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی ہیں جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے، نوٹم میں کہا گیا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کیلئے بند رہے گی۔

وہ طیارے جو بھارتی ایئرلائنز و آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر ہیں پاکستانی حدود استعمال نہیں کرینگے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹم جاری کیا

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو اضافی 2 گھنٹے لگیں گے، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کور وزانہ لاکھوں ڈالرز کے اضافی اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔

پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب ، بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں