جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

’اب 26 اپریل کی ہڑتال اسرائیل امریکا اور بھارت کیخلاف ہو گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 اپریل کی ہڑتال اسرائیل، بھارت اور امریکا کےخلاف خلاف ہے یہ شیطانی ٹرائی اینگل پوری دنیا میں بدامنی کا سبب ہے جس کے خلاف قوم متحد ہو کر پیغام دے کہ وہ اہل غزہ سے پیار کرتی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت نےسندھ طاس معاہدہ معطل کرکے آبی جارحیت کی، بھارتی اقدام کے خلاف پاکستان عالمی عدالت سے رجوع کرے، عالمی برادری مودی حکومت کے یکطرفہ اقدام کا نوٹس لے اب حکومت کی ذمہ داری ہے بھارت کیخلاف پوری قوم کو متحد کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی سازشوں سے باز آجائے اور حکومت بھارت کو برابر کا جواب دے اگر ضرورت پڑی تو پوری قوم تمام اختلافات بھلا کر حکومت اور فوج کے ساتھ مل کر بھارت کو  منہ توڑ جواب دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 اپریل کی ہڑتال اب امریکا و اسرائیل کے ساتھ ساتھ بھارتی جارحیت کے خلاف بھی ہو گی، قوم گلی محلے کی سطح پر بھی مکمل شٹرڈاؤن کے ذریعے اس ہڑتال کو کامیاب بنائے، ٹرانسپورٹرز حضرات پہیہ جام ہڑتال کو بھی یقینی بنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں