جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

’باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نہر نہیں بن رہی‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نہر نہیں بن رہی اس سے لوگوں کے تحفظات دور کر سکیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے نہروں کے معاملے پر ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کا شکریہ کہ ہماری شکایات اور تحفظات سنے گئے اور اہم فیصلے کیےگئے وزیراعظم نے جو اعلان کیا ہے اس سے جو احتجاج کرتے آرہے ہیں وہ ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں سندھ کے عوام جو احتجاج کر رہے ہیں انہیں ایڈریس کیا گیا ہے امید ہے سی سی آئی کا اجلاس 2 مئی کو بلایا جائےگا آج کوئی فیصلہ نہیں لے رہے طے کر رہےہیں کہ اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہرنہیں بن رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت زیادہ اہم پہلو جو بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے وہ قابل مذمت ہے بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا یہ انسانیت کےخلاف ظلم ہے، بھارت کے اقدامات کو عالمی سطح پراٹھائیں گے اور منہ توڑجواب دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں