جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

روہت شرما نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مایہ ناز بیٹر روہت شرما نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

بھارتی کرکٹر روہت شرما نے ٹی 20 کرکٹ میں 12000 رنز مکمل کرلیے، انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

روہت شرما کو میچ سے قبل یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 12 رنز درکار تھے۔

ممبئی انڈین کے بیٹر نے 46 گیندوں پر شاندار 70 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

روہت شرما تیز ترین 12000 رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں پانچویں تیز ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کرس گیل نے فہرست میں 14562 رنز بنا کر ٹاپ پر ہیں، ایلکس ہیلز نے 13610، شعیب ملک 13571 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کیرون پولارڈ 13537 رنز کے ساتھ چوتھے اور ویرات کوہلی 13508 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے 13019، جوز بٹلر نے 12469 اور روہت شرما نے 12005 رنز بنا رکھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں