پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 5رکنی ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کمیٹی قائم کی ہے جس میں بلال افضل، سمیرسید، وہاب ریاض، عاقب جاوید اور خواجہ ندیم شامل ہیں۔
ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کیلئے 5 رکنی کمیٹی کا کوئی سربراہ مقرر نہیں کیا گیا جس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
کرکٹ مبصرین نے کمیٹی کی تشکیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کمیٹی ممبران کا تعلق ایک ہی شہر لاہور سے ہے جب کہ کمیٹی میں تمام بڑےشہروں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔