انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریو فلنٹوف نے کہا ہے کہ اگر وہ تین سال قبل کار ایکسیڈنٹ میں مرجاتے تو یہ ان کےلیے ابھی سے بہتر ہوتا۔
سابق انگلش آل رائونڈر اینڈریو فلنٹوف نے تین سال قبل پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے کہا کہ وہ تین سال قبل قریب قریب ایک مہلک کار حادثے میں "ہلاک” ہو جاتے تو ان کے لیے یہ "بہت آسان” ہوتا، انھوں نے بتایا کہ کار حادثے کے بعد انکا خیال تھا کہ چہرہ اتر گیا ہے۔
47سالہ سابق کرکٹر نے ڈزنی کی ایک نئی دستاویزی فلم ‘فلنٹوف’ میں خوفناک حادثے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے، جس کا پریمیئر جمعہ کو ہوگا، اس حادثے میں ان کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ میں خود کو مارنا نہیں چاہتا تھا، میں ایسا نہیں چاہتا تھا، میں صرف سوچ رہا تھا کہ یہ سب میرے لیے اتنا آسان نہیں ہوگا۔
فلنٹوف نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میرا سر بری طرح کسی چیز سے لگے گا، مجھے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا، میں کار کے پیچھے چلا گیا میرا چہرہ رن وے پر تھا، تقریباً 50 میٹر کار گھیسٹتی ہوئی گئی تھی۔
خیال رہے کہ 2022 میں ایک شوٹنگ کے دوران فلنٹوف شدید زخمی ہوگئے تھے، برطانوی میڈیا نے بتایا تھا کہ سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف بی بی سی کے مشہور ٹیلی ویژن شو ٹاپ گیئر کی شوٹنگ کررہے تھے کہ اس دوران ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ لندن کے جنوب میں سرے کے علاقے ڈنس فولڈ پارک ایرو ڈروم میں پروگرام کے ٹیسٹ ٹریک پر پیش آیا تھا۔
فلنٹوف کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تھی بعد ازاں علاقے میں شدید برفباری کے باعث راستے بند ہونے کے سبب انہیں ایئر لفٹ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔