ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

کراچی : بلڈر اور پراپرٹی ڈیلر سے 3 کروڑ بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس میں سے بلڈر اور پراپرٹی ڈیلر سے 3 کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم احتشام مدعی کے بیٹے کا دوست نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم نے پراپرٹی ڈیلر سے تین کروڑ روپے کا بھتہ طلب کیا تھا۔

حکام نے کہا کہ پولیس نے امین الدین کی مدعیت میں ملزم کیخلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا، :گرفتار ملزم احتشام مدعی کےبیٹے کا دوست نکلا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور انٹرنیشنل سم برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ 12 اپریل کو ملزم احتشام نےمدعی کولفافہ بھیجا، لفافے میں ایک گولی اورایک پرچی موجود تھی، ملزم لفافہ دینے خود گی اشناخت چھپانےکیلئےماسک،چشمہ اورٹوپی پہن کرگیاتھا۔

16اپریل کوملزم نےانٹرنیشنل نمبرسےکال کرکے3کروڑبھتہ مانگا اور 22 اپریل کو ملزم نے مدعی کےپارٹنرخورشید کوکال کی جبکہ 23 اپریل کوشام 4بجےملزم صورتحال کاجائزہ لینے ڈیفنس آیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں