امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ تیسری بار الیکشن لڑنے کے امکان سے متعلق بات مذاق میں نہیں کررہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ میں تیسری بار صدر بنوں اور اس کے طریقے موجود ہیں تاہم ابھی اس پر بات کرنا قبل ازوقت ہے۔
امریکی آئین کے تحت امریکی صدر دو بار سے زیادہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا تاہم صدر ٹرمپ کے اسٹور نے ٹرمپ 2028 کی کیپ متعارف کرادی ہے جبکہ امریکی صدر کے بیٹے ایریک ٹرمپ کو یہ ہیٹ پہنے بھی دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 سے 2021 تک امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں جبکہ 2024 کے الیکشن کے بعد وہ دوسری بار صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں جبکہ امریکا میں اگلا صدارتی الیکشن 2028 میں ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا