کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ بی ڈی ایس کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم کا دھماکا کیا گیا اس واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا
دوسری جانب آج صبح خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود شین کنڈی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس حکام اس حوالے سے کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے بارودی مواد بی ایچ یو کے ساتھ نصب کیا تھا، جمشید اور صفت نامی زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔