پی ایس ایل 10 میں افتخار احمد اور کولن منرو کی لفظی جنگ پر محمد رضوان کا بیان آگیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ منرو اور افتخار کے درمیان ایکشن پر بات ہوئی تھی، بولر کا ایکشن نوٹ کرنا امپائر اور ریفری کا کام ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہارتے ہیں تو چیزیں مشکل ہوتی ہیں، غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
محمد رضوان نے کہا کہ سلطانز کی ٹیم میں ناتجربہ کار بولرز آتے ہیں، ہماری فیلڈنگ میں غلطیاں ہیں، یہاں پر کسی بیٹر کو بار بار چانس نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کمبی نیشن میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے ایمرجنگ کو بھی کھلانا ہوتا ہے لیکن ہمیں پوائنٹس ٹیبل کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔
PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کولن منرو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔
ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے 10ویں اوور میں واقعہ پیش آیا تھا، کولن منرو نے افتخار احمد کی طرف ’چکنگ‘ کا اشارہ کیا جس پر محمد رضوان نے بحث کی تھی۔