یوکرینی ایجنٹوں کی بڑی کارروائی، ماسکو کے قریب کار بم دھماکے میں سینئر روسی جنرل ہلاک ہو گیا۔
ملک میں بڑے جرائم کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ماسکو کے مشرق میں واقع بالشیخا قصبے میں ایک گھریلو ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ایک سینیئر روسی جنرل ہلاک ہو گیا ہے۔
فوج کے جنرل اسٹاف کے مرکزی آپریشنل ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل یاروسلاو ماسکالک کو جمعے کے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جو یوکرین میں ماسکو کے فوجی حملے سے منسلک روسیوں پر پچھلے حملوں سے ملتا جلتا تھا۔
تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دھماکہ تباہ کن عناصر سے بھری گھریلو ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔
تفتیش کاروں نے مزید کہا کہ انہوں نے بالشیکھا میں فلیٹوں کے ایک بلاک کے باہر ووکس ویگن گالف کے دھماکے کے بعد اس مہلک حملے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔
لیفٹیننٹ جنرل یاروسلاوماسکالک مرکزی آپریشنل ڈائریکٹوریٹ کےنائب سربراہ تھے اور خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق بم دھماکا یوکرینی ایجنٹوں کی جانب سے کیا گیا۔