ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

بلی اور چوہے کی دلچسپ لڑائی، ویڈیو دیکھنے والے مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

اشتہار

حیرت انگیز

بلی اور چوہے کے درمیان ہونے والی لڑائی فطری ہوتی ہے اور بعض اوقات دونوں ایک دوسرے پر حملہ کرتے اور اس کا بچاؤ بھی کرتے ہیں۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ بلی چوہے کو مارنے کے بعد اسے کھاتی نہیں بلکہ مرا ہوا ہی چھوڑ دیتی ہے لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چوہا بلی ٹام اینڈ جیری کی طرح لڑ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو تھائی لینڈ میں ایک شاپنگ سینٹر کی ہے جہاں دکانوں کے سامنے بلی اور چوہے کی لڑائی کی ایک شہری نے بنائی جس نے دیکھنے والوں کو بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک بلی اور چوہا لوگوں کی پروا کئے بغیر آپس میں لڑ رہے ہیں جبکہ آس پاس سے لوگ بھی گزر رہے ہیں۔

بلی اور چوہے کے درمیان دوستی کی خوبصورت مثال، ویڈیو وائرل 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی بلی چوہے کو اپنے پنجے سے مارتی ہے تو وہ تیزی سےخود کا بچاؤ کرتے ہوئے جوابی وار کرتا ہے، ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں