جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر : پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والا کشمیری صحافی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بےگناہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مودی حکومت پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس کریک ڈاؤن آپریشن میں شہریوں سمیت صحافی اور دانشور طبقے کو فاشسٹ مودی پر سوال اٹھانے پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔

بھارت ہو یا مقبوضہ کشمیر جو بھی فاشسٹ مودی پر سوال اٹھاتا ہے گجرات کا قصاب اسے گرفتار یا جعلی انکاؤنٹر کرا دیتا ہے۔

پہلگام فالس فلیگ اور مودی پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا، کشمیری صحافی نے سوال اٹھائے تھے کہ سخت سیکیورٹی کے باوجود واقعہ کیسے ہوگیا؟

کشمیری صحافی کا سوال تھا کہ پہلگام حملے کے وقت7لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سیکیورٹی ایجنسیاں کیا کررہی تھیں؟ جبکہ پہلگام تک جاتے جاتے مجھے10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے۔

کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور اب ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کریک ڈاؤن شروع کردیا بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بےگناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی۔

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، بھارتی فوج کا وتیرہ ہے کہ ہرفالس فلیگ آپریشن کے بعد بےگناہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہے۔

مزید پڑھیں : مودی حکومت نے جموں جیل میں قید پاکستانی شہری غائب کر دیے

یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہوگئی ہے جموں جیل میں رکھے گئے دو سے تین پاکستانی شہریوں کو غائب کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں جیل میں رکھے گئے 2 سے تین پاکستانی شہریوں کو غائب کر دیا گیا ہے۔ غیر قانونی حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کو مذموم کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں