ایبٹ آباد : پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، وزیراعظم شہبازشریف نے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقارتقریب انعقاد کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو تقریب میں آمد پرسلامی پیش کی جبکہ بگل بجاکر وزیراعظم کی تقریب میں آمد کا اعلان کیاگیا اور شہباز شریف کو سلامی پیش کی گئی۔
وزیراعظم نے پی ایم اے پریڈ کا معائنہ کیا، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات عطاتارڑ،غیرملکی سفیر،اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک تھے۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے، اعزازی شمشیر انڈر آفیسر محمد حنان ملک اور صدارتی طلائی تمغہ انڈر آفیسر زین العابدین نے حاصل کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈمیڈل نیپال کے کیڈٹ کے نام رہا
انڈر آفیسر محمد طلحہ ایاز نے کمانڈنٹ اعزازی چھڑی حاصل کی جبکہ لیڈی کیڈٹ لائبہ رحمان کو بھی اعزاز دیا گیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔
شہباز شریف نے پاس آؤٹ ہونےوالےکیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاسنگ آؤٹ پڑیڈ میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، ہماری مسلح افواج تنظیم،اتحاداورقومی مفاد کی تکمیل اورعزم کانشان ہیں۔