ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کیلئے مکار دشمن سےکوئی بھی حرکت بعید نہیں، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ناکامی کوچھپانے کیلئےمکار دشمن سے کوئی بھی حرکت بعید نہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعےکی صورت میں سول ڈیفنس تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا ، وزیرداخلہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کیلئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیرداخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر  نے کشیدہ صورتحال کے تناظرمیں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سول ڈیفنس ادارےکی استعدادکاربڑھائی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سےنمٹنےکیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں شہریوں کیلئےآگاہی مہم پوراسال چلنی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انٹیلی جنس ناکامی کوچھپانے کیلئےمکار دشمن سےکوئی بھی حرکت بعیدنہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعےکی صورت میں سول ڈیفنس تیار ہے۔

وزیر داخلہ نے سینٹرل ڈیسک کے ذریعےصوبائی سول ڈیفنس محکموں سےرابطہ،تعاون یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا امن کے ساتھ جنگ کے دوران سول ڈیفنس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر انچارج سول ڈیفنس عامر خان نےادارے سےمتعلق وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں